*کراچی میں جون میں ہیٹ ویوز کا خدشہ، محکمہ صحت نے خبردار کردیا*
کراچی میں جون میں ہیٹ ویوز کا خدشہ ہے اور
درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور سندھ میں 2015 میں ہیٹ ویوز سے 700 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ جون میں ممکنہ طور پر 44 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ہوسکتا ہے، موسم گرم اور ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے ہیٹ ویوز کا خدشہ موجود ہے، اس لیے مزدور، سکیورٹی اہلکار، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور کو ممکنہ ہیٹ ویوز میں زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
